ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اوباماکیئر کے مخالف نے صحت عامہ کے اعلیٰ ترین اہل کار کا عہدہ سنبھال لیا

اوباماکیئر کے مخالف نے صحت عامہ کے اعلیٰ ترین اہل کار کا عہدہ سنبھال لیا

Sun, 12 Feb 2017 12:05:59    S.O. News Service

واشنگٹن ،11 فروری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)نائب صدر مائیک پینس نے وائٹ ہاؤس میں جمعے کے روز منعقدہ ایک تقریب میں، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے نامزد کردہ وزیر صحت سے عہدے کا حلف لیا۔اس سے چند ہی گھٹے قبل، امریکی سینیٹ نے ایوانِ نمائندگان کے ری پبلیکن رُکن، ٹام پرائیس کی نامزدگی کی منظوری دی۔ اُن کے حق میں 52، جب کہ مخالفت میں 47ووٹ پڑے۔ سینیٹ کا اجلاس شام گئے تک جاری رہا اور جمعے کی صبح سینیٹروں نے ٹام پرائیس کو محکمہ صحت اور انسانی خدمات کا نیا سربراہ مقرر کیا۔پرائیس کا تعلق جارجیا کی ریاست سے ہے۔ وہ ایوانِ نمائندگان کے ایک پرانے رُکن اور آرتھوپیڈک سرجن ہیں۔ وہ افرڈایبل کیئر ایکٹ کے مخالف رہے ہیں، جسے اوباما کیئر بھی کہا جاتا ہے۔سینیٹ کے اکثریتی قائد، مِچ مکونیل کا تعلق کنٹکی سے ہے، اور وہ ایک نامور ری پبلیکن ہیں۔ بقول اُن کے، کسی دوسرے کے مقابلے میں، صحت کی دیکھ بھال کے معاملے پر پرائس کو بہت زیادہ پتا ہے۔مکونیل نے کہا کہ پرائیس صحت کی دیکھ بھال کی مارکیٹ میں استحکام کا باعث بنیں گے، جسے اوباماکیئر نے نقصان پہنچایا ہے۔وزیر صحت کی حیثیت سے، 62برس کے پرائیس اُس مہم کی قیادت کریں گے جس سے صحت کی دیکھ بھال کے قانون کو ختم کیا جائے گا، جس کی بدولت دو کروڑ امریکیوں کو صحت کے بیمے کی سہولت دستیاب ہوئی۔ری پبلیکنز نے کہا ہے کہ وہ اوباما کیئر کو بدلنا چاہتے ہیں۔ لیکن، ابھی تک اِس کے متبادل پر اتفاق نہیں کیا۔پرائیس کے علاوہ، سینیٹ نے بطور وزیر خارجہ، ریکس ٹِلرسن؛ بطور وزیر دفاع، جِم میٹس؛ اٹارنی جنرل کے لیے جیف سیشنز، ہوم لینڈ سکیورٹی کے وزیر کے طور پر جان کیلی، وزیر مواصلات کے لیے الین چاؤ اور بیٹسی ڈیووس کی بطور وزیر تعلیم نامزدگی کی توثیق کی ہے۔


Share: